ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں: سرفراز

ھفتہ 11 اگست 2018
قومی آواز- کراچی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

کے ڈی اے کی دعوت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گلشن اقبال میں کے ڈی اے ماڈل اسکول میں جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی بھی موجود تھے، پروگرام میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے دعوت نامے کا علم نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں