عامر خان موٹے ہوں یا پتلے پرکشش نظر آتے ہیں، سنی لیون

قومی آواز ۔ بانجل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں قادیانی جماعت کو تقریباً نصف صدی قبل غیر مسلم قرار دئیے جانے کے بعد اب ایک اور مسلمان ملک میں یہی فیصلہ کیا گیا۔ مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کی سپریم اسلامی کونسل نے قادیانی جماعت کو غیر مسلم قرار دے دیا ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں اس جماعت کے متعلق مزید اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

 ویب سائٹ Rabwah.net پر ایک مضمون شائع ہواہے جس میں اس فیصلے پر بھرپور احتجاج کیاگیاہے اور الزام لگایاگیاہے کہ یہ فیصلہ حکومت اور ایک عرب ملک کی ایماءپر کیاگیا۔مضمون کے مطابق اس ملک میں قادیانی جماعت گزشتہ نصف صدی سے موجود ہے ۔یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ گیمبیا میں جماعت کے اثاثے ضبط کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویب سائٹ قادیانی جماعت کے خیالات و نظریات کی ترجمانی کرتی ہے اور اس جماعت سے متعلق خبریں اور واقعات رپورٹ کرتی ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ خبر محض ایک رپورٹ کو قارئین تک پہنچانے کیلئے یہاں پیش کی گئی۔


متعلقہ خبریں