مصباح الحق کا بنگلہ دیش پریمئیرلیگ سے معاہدہ

 لاہور(قومی آواز ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بنگلہ دیش پریمئیرلیگ سے معاہدہ ہوگیا،، مصباح رانگپوررائیڈرزکی نمائندگی کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے جس میں وہ رانگپوررائیڈرزکی نمائندگی کریں گے۔ ان سے پہلے کئی پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں سے معاہدہ کر چکے ہیں۔ شاہ زیب حسن اور سہیل خان ڈھاکا ڈائنامائٹس، عماد وسیم اور محمد سمیع باریسل بلز، سہیل تنویر سلہٹ سپراسٹارز، وہاب ریاض رنگ پوررائیڈرز اور سعیداجمل چٹاگانگ وائی کنگزکی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی سلہٹ سپراسٹارز، شعیب ملک کومیلا وکٹورینزاورمحمد عامرچٹاگانگ وائی کنگزکی نمائندگی کریں گے۔بنگلہ دیش پریمئیرلیگ کا تیسرا ایڈیشن، رواں سال بائیس نومبرسے پانچ دسمبرتک شیڈول ہے، ٹائٹل کے حصول کیلئے چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں