پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

غیر معمولی خواب جنھیں کبھی نظر انداز نہیں کریں

جون 14, 2016
قومی آواز ۔ | مریم زبیری| خواب نامہ

خواب ہر کسی کو آتے ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ان خوابوں کی کیا تعبیر ہوتی ہے؟ ہر کسی کے خواب کا مطلب مختلف ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوابوں کے پیچھے ایک پوری سائنس ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جاگتے ہوئے ہم ہر چیز کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں ، خواب بھی ایسے ہی ہوتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر خواب ہمارے دن بھر کی چیزوں سے متعلق ہی ہوتے ہیں یا جو چیزیں ہمارے دماغ میں زیادہ گردش کررہی ہوتی ہیں، انہی سے متعلق ہمیں خواب آتے ہیں۔

کچھ ایسے خواب ہیں ، جوکہ تقریباً ہر کسی کو آتے ہیں، وہ کون سے خواب ہیں؟ اور ان کا کیا مطلب ہے؟ وہ درج ذیل ہے:

٭ اُڑنا

خواب میں اُڑنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کسی مقصد پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے خواب سے انسان بہت فریش اور ری چارجڈ اٹھتا ہے۔ اس طرح کے خوابوں سے آزادی اور کچھ کرنے کی امیدآپ کے اندر بیدار ہوجاتی ہے۔

٭ پانی کا بہنا

جب ہمیں خواب میں پانی آتا ہے تو یہ ہمارے احساسات کو بیا ن کرتا ہے۔ پانی پاکیزگی اور شفافیت کو بیان کرتا ہے۔ یہ ہماری زندگی میں ہونے والے نئے واقعات کو بیان کرتا ہے ۔

٭ دانت

اکثر لوگوں کو خواب میں دانت نظر آتے ہیں۔ دانت کا ٹوٹنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کوئی چیز آپ کی زندگی سے باہر جانے والی ہے۔ خراب دانتوں کا خواب میں آنا ڈر اور خوف کو بیان کرتا ہے۔

٭موت

خواب میں کسی کی یا خود کی وفات ہر کوئی دیکھتا ہے۔ موت کا خواب آنا کسی چیز کے ختم ہونے کی علامت ہوتا ہے۔ موت کو خواب میں دیکھنے سے مراد آپ اپنے اندر سے آنا ختم کرنے والے ہیں یا آپ کو کوئی خوف یا ڈر لاحق ہے ، وہ آُ کی زندگی سے نکلنے والا ہے۔

٭گھر

خواب میں گھر دیکھنا انسان کی شخصیت کے پہلوؤں کو بیان کرتا ہے۔ گھر کے مختلف کمروں کو خواب میں دیکھنے کے الگ مطلب ہوتے ہیں، جیسے اگر کسی کو خواب میں اسٹور روم نظر آیا ہے تو اس سے مراد آپ کو اپنی پرانے واقعات یاد آرہے ہیں۔

٭ پیسے

پیسوں کا خواب میں آنا قسمت کو بیان کرتا ہے۔ اگر آپ نے خواب میں لوٹری دیکھی ہے کہ تو اس کا مطلب آپ کا لائف اسٹائل بالکل تبدیل ہونے والا ہے اور خواب میں کسی کو پیسے دینا کوئی خوف ختم ہونے کو بیان کرتا ہے۔

٭آگ

آگ کو خواب میں دیکھنا مختلف باتوں کو بیان کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے خواب میں آگ کو فاصلے پر دیکھا ہے کہ آپ کے اندر کئی خواہشات موجود ہیں، جن کو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ نے خواب میں خود کو آگ سے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے تو یہ آپ کے لیے ایک طرح کی وارننگ ہے۔


متعلقہ خبریں