پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

حاملہ خواتین کےلیے خطرہ ۔۔۔ یہ احتیاط ضرور کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاپنگ بیگز حاملہ خواتین کے لئے خطرناک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ایک ایسا خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جس سے خواتےن میں قبل از وقت بچے پیدا ہونے لگے ہیں۔ جو ان بچوں کی اموات کی سب سے اہم وجہ بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچے ذہنی و جسمانی معذوریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ مذکورہ تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے بچے کی پیدائش کے لئے ہسپتال آئی خواتین کے خون کے ٹیسٹ کے بعد اس میں پلاسٹک کی مقدار اور اس کے بچے پر اثرات کا معائنہ کیا اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ حاملہ خواتین پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا جتنا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کے ہاں بچے کے قبل از وقت پیدائش کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ پلاسٹک کے لفافے کھانے پینے کی اشیاءکی پیکنگ میں بکثرت استعمال ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین میں قبل از وقت بچے پیدا ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس وقت بھی کسی نہ کسی حد تک خواتین قبل از وقت بچے پیدا کر ہری ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے 10میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں قبل از وقت بچوں کی پیدائش سے شرح اموات 7فیصد ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں