پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

موسم سرما میں صحت کے مسائل

قومی آواز ۔ طب و صحت ۔
:سائرہ شاہد
موسم سرما میں صحت کے مسائل

موسم بدلتے ہی بچے ہوں یابڑے سب کو صحت کے حوالے سے مختلف مسائل کاسامناکرناپڑجاتاہے۔اور خاص طور پر اگر بات کی جائے موسم سرما کی تو یہ ماؤں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ایک تو خواتین کے خود سردی کے حوالے سے جلد اورجوڑوں کے درد کے اپنے مسائل اور پھر بچوں کو سردی سے بچانا انکے لئے بڑامرحلہ ہوتاہے۔
ذیل میں سردی کے باعث درپیش مسائل کا آسان حل موجود ہے۔محنت تو ضرور ہوگی لیکن فائدہ بھی بہت ہوگا۔
۔جوڑوں اورہڈیوں کادرد
اجوائن کاتیل،کلونجی کاتیل اورزیتون کاتیل ہم وزن لے کر صرف گرم کریں پکانانہں ہے۔گرم کرنے کے بعد اس تیل میں ایک چمچ آمبہ ہلدی ملاکررکھ لیں۔روز رات میں لگاکر سکائی کریں۔اور درد سے نجات پائیں۔
چھینکیں اور ناک آنکھوں سے پانی آنا
برگِ بنفشاں یعنی بنفشاں کے پتوں کا قہوہ صبح وشام ایک کپ پئیں۔چھینکیںآنا،ناک اور آنکھوں سے پانی بہناختم ہوجائے گا۔
بچوں کے سینے کی کھڑکھڑاہٹ
دیسی لہسن کے تین سے چار جوے پیس کر سرسوں کے تیل میں ملاکر بچوں کے سینے اور پیٹھ پر لگائیں۔ چاہیں تو لہسن کو سرسوں کے تیل میں جلالیں۔
نزلہ،زکام اورکھانسی
فل فل دراز،سونٹ اور کالی مرچ بیس ،بیس گرام اورکاکڑ سنگھی پچاس گرام لے کر خوب اچھی طرح باریک پیس کر شہد میں ملاکررکھ لیں۔چھوٹے بچوں کو دن بھرچٹاتے رہیں۔بالغ افراد ایک چمچ نیم گرم پانی میں ملاکر کھانے کے بعد پی لیں۔
ساتھ ساتھ جب سردی بڑھ جائے تو بچوں کوسردی سے بچانے کے لئے ڈھیر سارے کپڑے پہنانے کے بجائے انکے ناک اور کان کو ڈھانک کر رکھیں جس کے ذریعے ہوا اندر جاکر بچوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔