پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

انتہائی گرم مشروبات کینسرکا سبب بن سکتے ہیں، ریسرچ

January 09, 2017

قومی آواز۔ پیرس
سردموسم میں گرماگرم چائے، کافی یا سوپ پینے کا اپنا مزہ ہے لیکن خیال رہے کہ یہ مشروبات انتہائی گرم گرم استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق کےمطابق انتہائی گرم مشروبات کا استعمال کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فارریسرچ آن کینسر میں 10 ممالک کے 23سائنسدانوں کے انتہائی گرم مشروبات اور ان کے کینسرسےتعلق کے بارے میں تقریباً ایک ہزار تحقیق کا جائزہ لیا گیا۔

جس کےبعد سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ انتہائی گرم مشروبات کے استعمال سے کھانے کی نالی کے نازک خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو آگے چل کر کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔