پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

پی ایس ایل فائنل سیزن ٹو ….پشاور زلمی نے ٹرافی جیت لی ،،،جانئے میچ کی مکمل تفصیل۔۔۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58رنز سے ہراکرپی ایس ایل ٹرافی جیت لی۔پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی طرف سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر148رنزبنائے تھے اورجیت کےلئے 149رنزکاہدف دیاتھاجوکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزحاصل نہ کرسکی اورصرف 90رنزبناکرہی ڈھیرہوگئی۔پشاورزلمی کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کوحاصل کرنے کےلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی طرف سے اوپنراحمد شہزاد ا ورمورنی نے اوپننگ کی لیکن ابتدامیں ہی مورنی رنزبنانے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہوگئے۔اس کے بعد بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاکوئی بھی کھلاڑی وکٹ پرجم کرنہ کھیل سکااورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی طرف سے احمد شہزاد نے صرف ایک رن بنایا۔ کپتان سرفرازنے 22 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے صرف4 رنز بنائے۔10ویں اوورمیں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی 5وکٹیں گرگئیں لیکن ان کاسکورصرف 58رنزتھے۔جبکہ کوئٹہ گیڈی ایٹرزکی ٹیم 149رنزکاہدف حاصل نہ کرسکی اورصرف 90رنزبناکرہی ڈھیرہوگئی۔جبکہ اس سے قبل پشاور زلمی کی طرف سے اوپننگ کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے بیٹنگ کی اورزلمی کا سکور 42 رنز پر پہنچا دیا تو اس وقت ڈیوڈ ملان 17 رنز بناکرآﺅٹ ہوگئے۔ اس کے بعدکامران اکمل اور مارلن سیموئلز نے جارحانہ کھیل پیش کیا .لیکن10ویں اوور کی آخری گیند پر کامران اکمل ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔انہوں نے 40رنزسکورکئے۔اس وقت پشاور زلمی کا سکور82رنز تھاجبکہ سیموئلز 19 رنزبناکرآﺅٹ ہوگئے۔اس کے بعد حسان خان بھی آﺅٹ ہوگئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے 14ویں اوور کے اختتام پر100رنزسکورکئے۔ اس کے بعد سکور ابھی 112 رنز پر پہنچا توپشاو رزلمی کی دووکٹیں یکےبعد دیگرگرگئیں۔ محمد حفیظ صرف 12جبکہ افتخاراحمد صرف 14رنزبناکرآﺅٹ ہوگئے۔آخری اوورمیں ڈیرن سیمی نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔۔پشاو رزلمی نے 20اووزمیں 6وکٹ پر148رنزبنائے۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طر ف سے ریاض امرت نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن خان نے 2اورمحمدنواز نے1 وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ کے انور علی سب سے مہنگے بالر ثابت ہو ئے انہوں نے4اوورز میں43رنز دیکربھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔


متعلقہ خبریں