پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا کیریئر ختم ہوجائے گا، پی سی بی

March 14, 2017

قومی آواز ۔ لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا اس کا پورا کیریئر مشکوک ہوجائے گااور کھلاڑی کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں ٹریبونل جو فیصلہ دے گا اسے تسلیم کریں گے۔

وہ پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستانی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کرکٹرز کو بھی فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دینے کی تلقین کی۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ بکیز نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے، اب دوست اور رشتہ داروں کے ذریعے فکسنگ کراتے ہیں، شرجیل اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت تھے اسلئے انہیں فوراً معطل کیا گیا ۔

شہریار خان نے بتایا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے صاف کہہ دیا کہ جو بکیز کی باتوں میں آئے گا کیریئرسے جائے گا۔کرکٹرز تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی بکیز کے دھوکے میں آجاتے ہیں۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہٰذا ہم نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو معطل نہیں کیا ، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ثبوت ہونے پر اسی وقت معطل کردیا تھا ، شہریار خان نےکہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا ۔