پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

شاہ زیب نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرادیا

March 15, 2017

قومی آواز ۔ اسلام آباد کرکٹر شاہ زیب نے بھی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس کے بعد انہیں فرد جرم تھما کر آج ہی معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ناصر جمشید سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں اس سے قبل شرجیل اور خالد لطیف معطل کیے جا چکے ہیں، جس کے ایک ماہ بعد محمد عرفان کو بھی چارج شیٹ تھما کر ان پر کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔

اب شاہ زیب حسن کی باری آئی ہے، جنہیں معطل کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، ادھر چیئرمین پی سی بی شہریار خان شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کو کلیئر قرار دے چکے ہیں اور ان کے خلاف ایکشن نہ لینے کا بھی اعلان کرچکے ہیں ۔


متعلقہ خبریں