پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی
پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس
November 20, 2017 قومی آواز ۔ ٹورنٹو: پولیس آفیسر کی نشے کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کا معاملہ زور پکڑ گیا ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایک پولیس آفیسر کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں وقتاً فوقتاً چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی صحت اور نشے کی کیفیت کی بر وقت جانچ کی جا سکے ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹورنٹو پولیس کا ایک آفیسر مائیکل تھامسن نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ مذکورہ پولیس آفیسر خود نشے کا تدارک کرنے والی فورس کا رکن تھا ۔اس واقعے کے بعد ٹورنٹو پولیس کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات متوقع ہیں جس سے صورتحال بہت ہو جائے گی۔ 
مسی ساگا میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
کوئٹہ: پاک - چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ ایئرشو
اسلام آباد دھرنا ختم نہ کرانے پر انتظامیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
زمبابوین صدر کا قوم سے خطاب، استعفے کا ذکر تک نہ کیا

صحت کیلئے خطرناک ترین ….جہاز میں سوار ہوتے وقت ایسی غلطی ہز گز نہ کریں ؟

نیویارک (ویب ڈیسک ) ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہوائی جہاز میں سب سے پہلے سوار ہونا آپ کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ترجیحی بنیاد پر بورڈنگ کے نتیجے میں انفیکشن کا خطرہ ڈرامائی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ طیارے میں اگر ایک بھی شخص بیمار ہو تو اس کے جراثیم آپ تک پہنچ سکتے ہیں۔متعدد ایئرلائنز نے یہ طریقہ اپنایا ہے کہ سب سے پہلے فرسٹ کلاس کے مسافروں کو طیارے میں سوار کرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد طیارے کی دیگر کلاسو ں میں مسافر بٹھائے جاتے ہیں لیکن سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بورڈنگ کے اس عمل کا تجزیہ کیا اور کہا کہ مختلف زون بورڈنگ کے نتیجے میں ان مسافروں کو خطرات ہوتے ہیں جو پہلے طیارے میں پہنچتے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ طیارے میں 2 زون میں بورڈنگ کروائی جائے۔پہلے طیارے کے اگلے اور پھر پچھلے حصے میں۔ یوں انفیکشن ایک مسافر سے دوسرے کو لگنے کے خطرات 27 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ اگر ایئرلائن چھوٹے طیارے استعمال کرتی ہے تو اس سے انفیکشن کا بھی خطرہ کم ہوتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اگر بیمار شخص 16بی نشست پر بیٹھا ہے تو اس کے قریب سے گزر کر لوگ آگے کی جانب جائیں گے تو ان میں کسی ایک کو بھی یہ جراثیم متاثر کرسکتے ہیں۔ یہ بھی امکان ہے کہ اس کے آس پاس کی 16صفوں تک لوگ متاثر ہوں۔ محققین نے 2014ءمیں ایبولا بیماری پھیلنے کی جو تحقیقا ت کی اس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ طیارے کے مسافروں نے اس کے جراثیم بھی دوسری جگہ پہنچائے۔


متعلقہ خبریں