پریمر ڈگ فورڈ اور سابق مئیر ٹورنٹو راب فورڈ کی والدہ ڈیانا فورڈ پچاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،6جنوری ، 2020،
پریمر ڈگ فورڈ اور سابق مئیر ٹورنٹو راب فورڈ کی والدہ ڈیانا فورڈ پچاسی سال کی عمر میں اپنے گھر واقع ایٹو بکوک میں انتقال کر گئیں۔ ان کی رحلت کے وقت خاندان کے تمام افراد گھر میں موجود تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔آنجہانی ڈیانا فورڈ اپنے حلقہ احباب میں بہت مقبول تھیں اور وہ فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی کے حوالے سے بھی معروف تھیں۔ان کے انتقال پر کینیڈا بھر کی معروف شخصیات اور دیگر کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں