اب انسان بھی غائب ہوسکیں گے

کیلیفورنیا (قومی آواز ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ کی متعدد فلموں ایسے کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو مافوق الفطرت قوتوں کے بل بوتے پر نہ صرف بہت سے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دیتے ہیں بلکہ غائب ہونے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ فلموں کی حد تک تو ہم ان تمام چیزوں کو درست سمجھتے ہیں لیکن حقیقی دنیا میں اسے عام انسان کے بس کی بات قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن آپ یہ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے کہ امریکی سائنسدان ایک ایسا لباس بنانے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کو پہن کر انسان دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہو سکتا ہے۔ اس حیرت انگیز ایجاد پر کام کرنے والے کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کا غائب ہونا جادوئی بات ہی لگتی ہے لیکن ایسا بالکل ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کا دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہونا اب حقیقت بننے جا رہی ہے کیونکہ ایسے لباس کی تیاری پر سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں جسے پہن کر انسان غائب ہو سکتا ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل امریکا کی رو چیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ۔ عدسوں کا ایک تہہ در تہہ نظام ایدا کیا تھا جس کے ذریعے ہاتھ چہرے اور ایک پیمانے کو غائب کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں